امریکہ کساد بازاری کی صورتحال پر قابو پا لے گا۔ جینیٹ ییلین
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی معیشت یورپ اور ایشیائی ممالک کی طرح کساد بازاری کی صورتحال کا سامنا نہیں کرے گی اور توانائی کے بحران پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی امریکی ریاست کو غذائی اجناس کی قلت کا سامنا نہیں ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی لیبر مارکیٹ اور سرمایہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔