امریکی اور یورپی مارکیٹس میں تیزی۔ پچھلے سات ہفتوں کی کھوئی ہوئی قدر کی 2 فیصد تک بحالی
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔۔۔ آج امریکی اور یورپی مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق روس کی طرف یوکرائن جنگ کے خاتمے کے لئے اطالوی منصوبے پر غور کے اعلان کے بعد بین الاقوامی مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ایکوئیٹیز اور شیئرز نے پچھلے سات ہفتوں میں اپنی کھوئی ہوئی قدر 2 فیصد تک بحال کی۔ اس کے علاوہ یورپی مارکیٹس میں یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی طرف سے مثبت بیانات اور توقعات کے اظہار کے بعد بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔