امریکی مرکزی بینک کی رپورٹ: صنعتی دھاتوں کی شدید کمی سے نئے بحران کا خدشہ

بینک آف امیریکا کی رپورٹ: صنعتی دھاتوں کی کمی سے ایک نیا صنعتی بحران پیدا ہو رہا ہے: امریکی سنٹرل بینک نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ صنعتی دھاتوں کی کمی کی وجہ سے امریکہ اور یورپ میں انڈسٹریل گروتھ میں کمی آ رہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی انڈسٹریل اسٹاکس کی قدر میں کمی کی وجہ دھاتوں کی سپلائی میں عدم توازن ہے جس کی وجہ سے رینیوایبل انرجی سمیت پیداواری شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی انڈسٹریل رپورٹ کے مطابق پیداواری حجم میں 12 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھاتوں کی رسد میں توازن پیدا کرنے کے لئے اس شعبے میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے تا کہ لیتھیئم، کوبالٹ، زنک، سیلیکون اور پیتل کی سپلائی بلا تعطل جاری رہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button