امریکی معیشت رواں سال کے اختتام اور اگلے سال کے شروع تک کساد بازاری کی لپیٹ میں آ جائیگی ۔سٹی فائنانشل رپورٹ

واشنگٹن( نیوز رپورٹر)۔ مالیاتی ادارے سٹی کی فائنانشل رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ رواں سال کے اختتام تک امریکی معیشت 40 فیصد تک اور 2023ء میں مکمل طور پر امریکی معیشت کساد بازاری کی لپیٹ میں آ جائے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے مانیٹری ٹولز کے استعمال اور کرنسی کی بنیادی شرح سود کو تبدیل کرنے کے اثرات 18 ماہ میں مکمل طور پر سامنے آئیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی نافذ کی گئی پالیسیوں کے منفی اثرات نے دنیا بھر کی حقیقی اور کرپٹو کرنسیز کو غیر مستحکم کیا لیکن امریکی معیشت بھی انکی لپیٹ میں جلد ہی آ سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button