امریکی معیشت سست روی کی شکار لیکن کساد بازاری کی طرف نہیں جا رہی۔ چین سے معاشی معاملات طے کئے جائیں گے۔ جو بائیڈن
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے آج کی تشویشناک جی۔ڈی۔پی رپورٹ کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا امریکی ڈیٹا افراط زر اور معیشت کی سست روی کو ظاہر کر رہا ہے لیکن معیشت میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہیں کہیں بھی کساد بازاری نظر نہیں آ رہی۔ معیشت کی سست روی چینی لاک ڈاون کی وجہ سے ہے لیکن انکی چینی صدر سے خوشگوار بات چیت ہوئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ چین اور امریکہ میں موجود 1000 سے زائد چینی کمپنیز معاشی بحران کو حل کرنے میں ضرور مدد کریں گی۔ صدر ژی سے انکی بات چیت مثبت سطح پر ہوئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔