امریکی معیشت مسائل کی شکار ہے لیکن کساد بازاری کو روکا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن

ٹوکیو( نیوز رپورٹ)۔۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگرچہ یوکرائن جنگ کے بعد عالمی معاشی عدم توازن کے پیدا ہونے کے بعد دنیا بھر کی طرح امریکی معیشت بھی شدید مسائل کی شکار ہے لیکن عالمی کساد بازاری کو روکا جا سکتا ہے ۔ امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار کواڈ ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو پہنچنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اکیلا عالمی معاشی بحران سے نہیں نکل سکتا ۔ اس کے لئے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے چین پر ٹرمپ دور میں عائد ہونے والے ٹیرف ختم کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مل کر عالمی تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب سمیت اوپیک ممالک سے توانائی کی قلت کو دور کرنے کے لئے تیل کی پیداوار بڑھانے کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس تیل کے تسلی بخش سٹریٹیجک زخائر ہیں لیکن عالمی بحران ختم کرنے کے لئے کافی نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کوریا اور آسٹریلیا کا دورہ بھی کریں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button