امریکی ڈالر تمام عالمی کرنسیز کے خلاف مستحکم۔ فائنانشل مارکیٹس میں تیزی۔
نینسی پلوسی کے بحفاظت دورہ تائیوان اور تیسری عالمی جنگ کے خدشات کے ختم ہونے کے بعد آج ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھاگیا۔ یورو واپس 1.0180 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ برطانوی پاونڈ 1.2142 , سوئس فرانک 1.0321 کے لیولز پر گراوٹ کے شکار ہوئے ہیں۔ آج عالمی مارکیٹس میں بھی اچھے والیوم کے ساتھ تیزی کا رجحان رہا۔ امیریکن مارکیٹس میں اب تک ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 1.31 فیصد، ایس اینڈ پی 1.58 فیصد نیسڈق 2.65 فیصد مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں۔ یورپیئن مارکیٹس میں سب سے زیادہ تیزی جرمن ڈیکس 165 پوائنٹس، جبکہ اٹالین فٹ۔سی ایم۔آئی۔بی 223 پوائنٹس ، فرینچ سی۔اے۔سی 82 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ بند رہیں۔ دوسری طرف برطانوی اسٹاک مارکیٹ فٹ۔سی 36 پوائنٹس کے اضافے پر اختتام پزیر ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔