25 اگست 2022 ء: پاکستانی اسٹاکس کا جائزہ۔

آج مارکیٹ میں والیوم انتہائی کم نظر آ رہا ہے تاہم اگر ہم انفرادی طور پر شیئرز کا جائزہ لیں تو ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور سٹی فارما لیمیٹڈ کے شیئرز میں اب تک اچھی ٹریڈنگ ہو چکی ہے۔ گزشتہ کئی دن سے ڈیفالٹر سیگمنٹ کے ہیزکول لیمیٹڈ کے شیئرز کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جو کہ آج بھی جاری ہے۔ اگرچہ اب تک ہیزکول کے شیئرز کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے تاہم پیٹرولیم سیکٹر کی یہ کمپنی ٹریڈنگ کے پہلے ایک گھنٹے کے دوران 52 لاکھ کے قریب شیئرز کا بزنس سمیٹ چکی ہے۔ ان کے علاوہ نشاط گروپ کی سبسڈری نشاط چونیاں لیمیٹڈ میں بھی شیئرز کی نمایاں ٹریڈنگ دیکھنے میں آئی ہے تاہم فروخت کا رجحان نمایاں ہے۔ آج شمس ٹیکسٹائل ملز ابتدائی ٹریڈنگ سیشن میں ہی اپر کیپ کر گئی تھی اور 2 روپے پچاس پیسے اضافے کے ساتھ اسکے شیئرز کی قیمت 36 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ اگر سیکٹرز کا جائزہ لیں تو آج بھی پیٹرولیم اور بینکنگ سیکٹرز میں شیئرز کی خریداری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button