امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں اضافہ

آج ایشیئن فاریکس مارکیٹس ( Asian Forex Markets ) میں نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں امریکی ڈالر (NZD/USD ) کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک (Reserve Bank Of New Zealand ) نے توقعات کے مطابق شرح سود (Interest Rate ) میں 50 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر اور امریکی ڈالر کا جوڑا 0.02 فیصد قدر میں اضافے کے ساتھ 0.5730 کی سطح پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو (U.S Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود بڑھائے جانے کے بعد سے نیوزی لینڈ ڈالر دیگر عالمی کرنسیز کی طرح دباؤ میں تھا اور گزشتہ تین سال کی کم ترین سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا تھا تاہم مرکزی بینک کے آج کے فیصلے کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button