امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں زبردست اضافہ۔ ڈالر 228 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسلام آباد ( فاریکس رپورٹ)۔ آج دن بھر فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر مسلسل نیچے ٹریڈ ہوتا ہوا دکھائی دیا۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک کی طرف سے معاشی امداد کی یقین دہانی کے بعد پاکستان کے فائنانشل انڈیکیٹرز مسلسل بہتر ہو رہے ہیں آج اوپن مارکیٹ میں 14 روپے کی ریکارڈ کمی کے بعد ایک امریکی ڈالر 226 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 روپے کی کمی کے بعد 228 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آنے والے دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button