امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں گراوٹ

امریکی لیبر رپورٹ (Labour Report ) کے جاری اور مثبت اعداد و شمار ظاہر ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR/USD ) کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج صبح سے 0.9800 سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا یورو Bearish Momentum اختیار کر گیا ہے۔ اسوقت یورو میں فروخت (Selling ) کا سلسلہ جاری ہے اور 0.9750 کی سپورٹ پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج جاری ہونیوالے امریکی نان فارم پے رول ڈیٹا (Non Farm Payroll Data ) کے مطابق ستمبر 2022 ء کے دوران نان فارم پے رولز میں 2 لاکھ 63 ہزار ملازمین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ متوقع اضافہ 2 لاکھ 50 ہزار کا تھا۔ اسکے علاوہ ستمبر 2022 ء کے دوران امریکہ میں بیروزگاری کی شرح (Unemployment rate ) 3.7 فیصد سے کم ہو کر 3.5 فیصد پر آ گئی ہے۔ اس لحاظ سے عالمی فاریکس مارکیٹ (Global Forex Market ) میں امریکی ڈالر (USD ) کی قدر مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے جبکہ یورو (EUR ) امریکی ڈالر کے مقابلے میں ممکنہ طور پر مزید گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) پہلے ہی رواں ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی طور پر ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 50 سے نیچے گرا ہے جو کہ یورو کی ٹریڈنگ میں بیئرش مومینٹم کی علامت ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button