امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کی دی گئی۔

عالمی معاشی نظام میں ایم ترین رپورٹس میں سرفہرست امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ ( Consumer Price Index Report ) جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2022 ء کے دوران امریکہ میں افراط زر کی شرح 8.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق متوقع شرح 8.1 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات کے برعکس آئی ہے۔ دوسری طرف کور انفلیشن ( Core Inflation) 6.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 5.9 فیصد رہنے کا تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق توانائی کے شعبے میں بالخصوص پیٹرولیم مصنوعات میں افراط زر کی شرح 7.7 فیصد ماہانہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ معیشت کے دیگر شعبوں میں افراط زر مجموعی طور پر معمول پر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button