امیریکن مارکیٹس اپڈیٹ

آج امریکی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ ابتداء میں مارکیٹس میں ایکوئیٹیز اور شیئرز میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا لیکن بعد میں مارکیٹس نے اچھا کم بیک کیا۔ اسوقت ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32965 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔ ایس اینڈ پی 5 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 4127، نیسڈق 100 کا انڈیکس 19 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 12619 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف رشل 2000 مارکیٹ 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1901 کی سطح پر ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ آج امریکی مارکیٹس کے ہر سیشن میں بورڈ انڈیکس کی صورتحال بدل رہی ہے۔ جبکہ انویسٹر کانفیڈینس لیول میں کمی کے باعث والیوم بھی خاصا کم دکھائی دے رہا ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button