اوپیک پلس: تیل کی پیداوار میں کمی پر مشاورت

سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک (Opec ) جسے روس کی شیمولیت کے بعد اوپیک پلس (Opec Plus ) کہا جاتا ہے قیمتوں کے توازن کے لئے خام تیل (Crude Oil ) کی پیداوار میں ایک ملیئن بیرل روزانہ تک کمی پر مشاورت کر رہے ہیں تا کہ ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل ( WTI Oil ) کی قیمتوں میں توازن قائم کیا جا سکے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کی عالمی وباء کے باعث 2020ء میں اتنی بڑی مقدار میں تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو۔ٹی۔آئی۔آئل کی مسلسل گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے یہ فیصلہ متوقع ہے۔ جبکہ اس کے نتیجے میں عالمی کماڈٹیز مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل تک اضافہ دیکھنے میں آیا یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button