ایران عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی کمی پوری کر سکتا ہے۔ محسن خوجستا مہر ۔۔

تیران: ایک اعلی سطحی اجلاس میں عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کے بحران پر غور کیا گیا ۔ زرائع کے مطابق ایرانی آئل کارپوریشن کے سربراہ محسن قوجستا مہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ اور یورپ سے طلب کی صورت میں ایران کے پاس تیل و گیس کی تیل و گیس کی پیداوار ڈبل کرنیکی صلاحیت موجود ہے اور ایران کے پاس ترکی کے راستے سپلائی لائن بھی موجود ہے ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ یورپی کمیشن بالواسطہ طور پر ایران سے رابطے کر رہا ہے ۔ اگر ان کی طرف سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا گیا تو ایران یورپ کو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران امریکی پابندیوں سے پہلے یورپ کو ترکی کے راستے گیس اور تیل سپلائی کرتا رہا ہے اور قطر کی طرح ایل این جی سپلائی کا مکمل انفراسٹرکچر بہترین آپریشنل حالت میں موجود ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button