ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک نے ایشیائی معیشت کے لئے شرح نمو میں کمی کر دی۔

ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک نے اپنی ایشیائی آوٹ لک میں کمی کر دی ہے۔ اس سال ابھرتی ہوئی ایشیائی معیشتوں کی ترقی کی شحرح 6 فیصد سے کم ہو کر 4.6 فیصد تک محدود رہ سکتی یے۔ ایشیین ڈویلپمنٹ آوٹ لک میں کمی کی وجوہات میں چین میں لاک ڈاون کی وجہ سے رسد کے توازن میں کمی، یوکرائن جنگ اور روس پر مغربی ممالک کی طرف سے عائد کی جانیوالی سخت ترین پابندیاں اور تائیوان کے مسئلے پر امریکہ اور چین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی بتائی گئی ہیں۔ بینک کی طرف سے جاری کردہ ایشیائی ممالک میزن افراط زر کی پیشگوئی 2022 ء میں 4.6 فیصد کی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے آخری کوارٹر کے دوران فوڈ پرائسز انتہائی بلند سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ توانائی کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button