ایف ٹی۔ایکس کا فنڈز کو کولڈ والٹس میں منتقل کرنے کا اعلان۔
گذشتہ رات سے FTX ایکسچینج اور ویب سائٹ کے مبینہ طور پر ہیک کئے جانے کے بعد 60 ملیئن ڈالرز سے زائد کے کرپٹو اثاثوں کے Wallets میں سے غائب ہونے کے بعد ایف۔ٹی۔ایکس انتظامیہ نے باقی ماندہ فنڈز Cold Wallets میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ روز بہماس کی ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف۔ٹی۔ایکس ایکسچینج کے فنڈز منجمند کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں ملک کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کے بعد ایف۔ٹی ایکس کے چیف ایگزیکٹو سام بینکمین فرائڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور امریکی قانون کے Chapter 11 کے تحت کمپنی کو دیوالیہ قرار دیئے جانے کے لئے اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس پیشرفت کے بعد دنیا بھر سے FTX کے صارفین اور سرمایہ کاروں کی طرف سے کرپٹو والٹ سے رقوم کے غائب ہونے کی شکایات موصول ہونا شروع ہو گئییں تھیں۔ کمپنی انتظامیہ نے آج اپنی ایپ اور ویب سائٹ کے باضابطہ طور پر ہیک ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔