برطانوی جی۔ڈی۔پی کا منفی تخمینہ جاری کر دیا گیا۔
برطانوی جی۔ڈی۔پی (GDP ) کا تخمینہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2022 ء کے دوران جی۔ڈی۔پی منفی 0.3 فیصد رہا ہے۔ یعنی ماہانہ جی۔ڈی۔پی میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جولائی 2022 ء کے دوران جی۔ڈی۔پی میں 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی تھی یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس رپورٹ کے اجراء سے قبل جی۔ڈی۔پی میں کسی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا جا رہا تھا۔ یہ اعداد و شمار توقعات سے زیادہ منفی ہیں اور ان کے برطانوی و یورپی معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔