برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کریش ہونے کے بعد کسی حد تک بحالی
آج صبح برطانوی پاؤنڈ کے Crash ہونے کے بعد کسی حد تک بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اسوقت برطانوی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.0700 کی حد عبور کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج ایشیائی مارکیٹس ( Asianmarkets ) کے آغاز میں ہی برطانوی پاؤنڈ اپنی تاریخ کی کم ترین قیمت 1.0300 کی سطح سے نیچے Lowerlock کر گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد ہونیوالی Recovery کے بعد آج کی مجموعی گراوٹ 1 فیصد رہ گئی ہے۔ اسوقت برطانوی پاؤنڈ دیگر عالمی کرنسیز کے مقابلے میں بھی اپنی قدر بحال کر رہا ہے۔ یورپی مارکیٹس ( European Markets ) کے آغاز میں سرمایہ کاروں کی طرف سے کیبل ( برطانوی پاؤنڈ اور امریکی ڈالر کا پیئر) میں خریداری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔