برطانوی Construction PMI رپورٹ ریلیز کر دی گئی۔
برطانیہ کی نومبر 2022ء کی Construction PMI جاری کر دی گئی ہے۔ S&P گلوبل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران برطانیہ (انگلینڈ اور ویلز) میں تیار شدہ گھروں کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک عشرے کے دوران یہ تعمیراتی شعبے میں ہونیوالی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ S&P کے مطابق کنسٹرکشن سیکٹر کا پرچیز مینیجرز انڈیکس 50.4 رہا ہے جبکہ اس سے قبل اسکے 52 رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔
اگر اس رپورٹ کا تقابلہ اکتوبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں تعمیراتی شعبے کی خریداری کا انڈیکس 52 فیصد رہا تھا۔ ادارے کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے گھروں کی قیمتوں میں کمی کی سیریز کی یہ کم ترین سطح ہے جس کی بنیادی وجوہات میں افراط زر (Inflation) اور منی بجٹ کے اثرات ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2023ء کے پہلے کوارٹر میں اس شعبے میں مزید گراوٹ کا امکان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔