برطانیہ بہت جلد کساد بازاری کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ رپورٹ۔

معاشی ادارے کے۔ایم۔پی۔جی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن جنگ، مسلسل بڑھتے ہوئے افراط زر اور چین میں لاک ڈاون، ان تمام عوامل کی وجہ سے برطانیہ بہت جلد کساد بازاری کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرائن جنگ کے بعد چین میں لاک ڈاون کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی رسد عدم توازن کی شکار ہوئی اور افراط زر بڑھ کر دوہرے ہندسوں میں داخل ہو چکی ہے اس کے سبب برطانوی معیشت شدید بحران کی لپیٹ میں ہے ۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ 2022-23 کے معاشی سال میں برطانوی معیشت کی شرح نمو 0.7 فیصد تک سکڑ سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button