برطانیہ۔ ماہانہ جی۔ڈی۔پی میں 0.5 فیصد اضافہ ۔ جون کا پہلا مثبت معاشی انڈیکیٹر۔
لندن( نیوز رپورٹ)۔ برطانیہ کے مرکزی بینک نے جون کے جی۔ڈی۔پی کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جون کے مہینے میں جی۔ڈی۔پی میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران برطانوی معیشت کے لئے یہ پہلا مثبت معاشی اعشاریہ ہے۔ اس سے پہلے معاشی تجزیہ کار جی۔ڈی پی کے مئی کی طرح منفی رہنے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ مئی میں جی۔ڈی۔پی کی شرح مفی دو اعشاریہ پانچ فیصد رہی تھی۔ جون میں سروسز سیکٹر کی معاشی پیداوار میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 0.1 فیصد کی توقعات تھیں۔ اس طرح آج جاری ہونیوالا ڈیٹا برطانوی معیشت کے لئے ایک مثبت انڈیکیٹر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔