بہاماس:FTX کو حکومتی والٹس منتقل کرنے کا حکم
بہاماس ریگولیٹری اتھارٹیز نے FTX کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومتی والٹس کی رقوم انہیں منتقل کرے۔ واضح رہے کہ یہ یہ احکامات ایسے وقت میں دیئے گئے ہیں جب ایف۔ٹی۔ایکس گیٹ اسکینڈل کے بعد بہاماس کی سپریم کورٹ نے کرپٹو ایکسچینج کے فنڈز منجمند کر دیئے تھے جس کے بعد اس نے امریکی عدالت میں خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لئے اپیل کر دی تھی۔
ایف۔ٹی۔ایکس انتظامیہ نے مبینہ طور پر ایکسچینج کے ہیک ہونے کے بعد صارفین کو فنڈز ٹرانسفر کی سہولت واپس لے لی تھی جس سے حکومتی Digital Wallets بھی شدید متاثر ہوئے تھی اور دنیا بھر میں کرپٹو ٹرانزیکشنز میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔