بینک آف انگلینڈ کا سٹیبل کوائن کو ریگولرائز کرنے کا اعلان
لندن( نیوز رپورٹ): انگلینڈ کے مرکزی بینک نے کریش کرنیوالے سٹیبل کرپٹو کوائنز ٹیرا لیونا کے کنٹرولرز پر مشتمل ایک سپیشل ایڈمنسٹریشن باڈی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جسے مجوزہ منصوبے کے مطابق کمرشل بینکس کی طرح بینک آف انگلینڈ کنٹرول کرے گا۔ بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق وقت آ گیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کو حقیقی کرنسی کی طرح مرکزی بینک کنٹرول کرے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی فیڈرل ریزرو کے جاری کردہ اعلان میں بھی کرپٹو کو حقیقی کرنسیز کی طرح مرکزی بینکس کے تحت ریگولرائز کرنے کا کہا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔