بینک آف جاپان کا 25 فیصد سالانہ منافع پر ین بانڈز جاری کرنیکا اعلان۔ شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ

ٹوکیو(نیوز): جاپانی مرکزی بینک نے جاپانی کرنسی ین کی قدر کو مستحکم کرنے کے لئے 25 فیصد سالانہ منافع پر ڈالر سے منسلک ین بانڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق پچھلے سات ہفتوں میں ین کی قدر میں مسلسل کمی کے رجحان کے بعد جاپانی کرنسی کی قدر کو مستحکم کرنے کے لئے شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد جاپانی بینکس کی شرح سود 2.5 فیصد ہو گئی ہے۔ بینک کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی معاشی صورتحال کی وجہ سے کرنسی اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے جسے مرحلہ وار سال کے اگلے دو کوارٹرز میں کم کیا جائیگا تا کہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو دباو سے نکالا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button