بینک آف جاپان کی طرف سے آج بھی گورنمنٹ بانڈذ کی خریداری جاری

جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan ) کی طرف سے آج بھی جاپانی گورنمنٹ بانڈز (JGB’s ) کی خریداری جاری ہے۔ جاپانی مرکزی بینک ان حکومتی سرمایہ کاری بانڈز کو آج بغیر کسی شیڈول کے لئے خرید رہا ہے تا کہ بانڈز کی حاصلات (Gains ) کو متوازن کیا کیا سکے اور یہ مجوزہ قیمتوں سے بڑھنے نہ پائیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی بینک نے حکومتی بانڈز کو اوپن مارکیٹ سے خرید کر جاپانی ین (Yen ) کی تاریخی گراوٹ کو موثر طریقے سے کنٹرول کیا تھا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل جاپانی مرکزی بینک پر نرم مانیٹری پالیسی کی وجہ سے شدید تنقید کی جاتی رہی ہے تاہم گذشتہ روز مرکزی بینک کے سربراہ ہاری ہیکو کروڈا نے ایک بار پھر نرم مانیٹری پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button