بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں 4.90 ڈالر کی کمی ۔ قیمت دوبارہ 110 ڈالر سے کم۔۔۔

واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔۔۔ آج بین الاقوامی مارکیٹ میں یورپی یونین کی طرف سے اپنی انرجی سپلائی کمپنیز کو روسی تیل کی درآمدات جاری رکھنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد کروڈ آئل کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی۔ ڈبلیو۔ٹی۔آئی کروڈ آئل 4.90 ڈالر کی کمی کے بعد 109 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے ۔واضح رہے کہ آج کاروباری دن کے آغاز پر کروڈ آئل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے زائد تھی۔ لیکن بین الاقوامی مارکیٹ کے یورپیئن سیشن اور اسکے بعد امریکی سیشن کے دوران کروڈ آئل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ معاشی ماہرین کو توقع ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی کے علاوہ امریکی برینٹ کروڈ کی قیمت بھی کل تک 108 ڈالر کی سطح پر آسکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button