تائیوان کے مسئلے پر امریکہ اور چین کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ۔ ایشیئن مارکیٹس میں مندی کا رجحان ۔

ٹوکیو( نیوز رپورٹ)۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے آج کے مجوزہ دورہ تائیوان پر امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور چین کی طرف سے فوجی کاروائی کی دھمکی کے بعد آج ایشیائی اور آسٹریلین مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ یورپی اور امیریکن سیشنز میں بھی گراوٹ کے رجحان کا امکان ہے۔ پچھلے دنوں امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے چین کے صدر ژی جن پنگ کو عالمی معاشی بحران کے حل کے لئے کی جانیوالی فون کال بھی تائیوان کے مسئلے اور ایک دوسرے کو دی جانیوالی دھمکیوں کی نذر ہو گئی۔ آج تمام ایشیئن مارکیٹس میں شدید مندی کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ اسووت 466 پوائنٹس منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ شینزین اسٹاکس 291 پوائنٹس جبکہ جاپان، کوریا اور آسٹریلین مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button