توانائی کا موجودہ بحران یورپ کو کساد بازاری کی طرف لے جا رہا ہے۔ جرمن وزیر برائے معیشت۔
برلن( نیوز رپورٹ)۔ جرمنی کے وزیر برائے معیشت رابرٹ ہیبک نے کہا ہے کہ جرمنی اور یورپی یونین کے دیگر ممالک توانائی کے بدترین بحران کا سامنا کر رہے ہیں جو کہ بتدریج یورپی معیشت کو کساد بازاری کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انرجی سیکورٹی قوانین کا سختی سے نفاذ کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بڑی انرجی سپلائی کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کرنے کا پلان بنا رہی ہے تا کہ وہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد کر سکیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔