توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پاکستان کو پیٹرو چائنا انٹرنیشنل سنگاپور سے لیوئڈ گیس کی کم ترین بولی موصول

توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پاکستان کو پیٹرو چائنا انٹرنیشنل سنگاپور سے لیوئڈ گیس کی کم ترین بولی موصول۔۔۔اسلام آباد( نیوز) ۔ حکومت پاکستان نے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی ایل این جی سپلائی کمپنیز سے کوٹیشنز طلب کی تھیں جن میں سنگاپور کی پیٹرو چائنا انٹرنیشنل کی طرف سے کم ترین قیمت پر ایل این جی سپلائی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ جبکہ وائٹل بحرین اور ٹوٹل انرجیز کی طرف سے بھی مناسب قیمت پر پیشکش کی گئی ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذرائع کے مطابق ان تینوں کے ناموں کو فائنل کر لیا گیا ہے اور امید ہے کہ رواں ماہ سے ہی پاکستان کو ان کمپنیز کی طرف سے سپلائی شروع کر دی جائے گی۔ ان کمپنیز کی جانب سے 22 ڈالر سے 23 ڈالر فی ملیئن مکعب فٹ کی پیشکش کی گئی ہے جو کہ اسوقت کے بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مناسب ترین پیشکشیں ہیں۔ گیس کی ترسیل 28 سے 29 جون تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button