جرمنی: دریائے رہائن میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہونے سے توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ یورو کی قدر میں کمی
برلن( نیوز رپورٹ)۔ جرمنی کے دریا رہائن میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہونے سے توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی میں پن بجلی کی پیداوار کا زیادہ تر انحصار اسی دریا کے پانی پر ہے۔ جرمنی کی وزارت توانائی کے مطابق دریائے رہائن میں پانی کی سطح 40 سینٹی میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے جس کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار روک دی گئی ہے اور اسکے علاوہ بیرونی ایل۔این۔جی کارگو بحری جہاز بھی روک دیئے گئے ہیں جو کہ اس دریا کے راستے بندرگاہوں سے ٹرمینلز تک جاتے ہیں۔ جس سے ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ ان خبروں کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ جرمن حکومت کے مطابق دریا کے بند ہونے سے بحری راستوں کی ٹریفک بھی رک جائے گی اورجرمنی کساد بازاری کا شکار ہو سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔