جرمنی کا مایوس کن صنعتی پیداواری شعبے کا پرفارمنس انڈیکس

جرمنی کے محکمہ شماریات نے اگست 2022 ء کا صنعتی شعبے کا ہرفارمنس انڈیکس جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی کے مینوفیکچرنگ کے شعبے کا ہرفارمنس انڈیکس 49.1 رہا ہے جبکہ اس سے قبل جاری کردہ تخمینے کے مطابق متوقع انڈیکس 49.8 رہنے کی پیشگوئی جاری کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ 50 سے نیچے پرفارمنس انڈیکس کو منفی شمار کیا جاتا ہے۔ اس طرح جاری کردہ اعداد و شمار انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ ماہرین معاشیات کے مطابق جرمنی جس طرح کے توانائی کے بحران اور افراط زر کے دور سے گذر رہا ہے اس کے مدنظر اگرچہ یہ ڈیٹا منفی ہے تاہم جرمن فائنانشل انڈیکیٹرز پہلے سے اسکی تنبیہ کر رہے تھے۔ ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق جرمن صنعتی شعبے کے لئے نئے آرڈرز بالکل حوصلہ افزاء نہیں ہیں۔ اور خام مال کے ساتھ ساتھ پیداواری لاگت کے تشویشناک حد تک بڑھنے سے بڑے پیمانے پر بیروزگاری کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ اس کے یورو انڈیکس اور جرمن ڈیکس پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button