جرمنی کا نارڈ سٹریم 2 پائپ لائن کے حصوں کو مجوزہ ایل۔این۔جی ٹرمینل کی تعمیر میں استعمال کرنے پر غور
برلن( نیوز رپورٹ)۔ جرمن حکومت روسی گیس پائپ لائن نارڈ سٹریم 2 کے مختلف حصوں کو ایک مجوزہ ایل۔این۔جی ٹرمینل کی تعمیر میں استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد برلن انتظامیہ نے نارڈ اسٹریم 2 پائب لائن کو استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یورپ میں توانائی کے بحران کے شدت اختیار کرنے کے بعد یورپی ممالک نے الجزائر اور خلیجی ممالک سے ایل۔این۔جی درآمد کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن وزارت معیشت کے زرائع کے مطابق روس کی ملکیتی پائپ لائن کو کاٹ کر بحیرہ بالٹک کے ساحل پر درآمد شدہ مائع گیس کی پروسیسنگ میں استعمال کیا جاجے گا۔ وزارت کے مطابق خلیجی ممالک کے علاوہ امریکہ سے ایل این۔جی درآمد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ابتدائی بات چیت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔