جرمنی کی اکتوبر 2022ء کی صنعتی پیداوار کی رپورٹ ریلیز کر دی گئی

جرمنی کی اکتوبر 2022ء کی صنعتی پیداوار کی رپورٹ ریلیز کر دی گئی ہے۔ جرمن ادارہ برائے شماریات (Destatis) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے دوران صنعتی پیداوار (Industrial output) میں 0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل صنعتی پیداوار میں 0.6 فیصد کی کمی کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گزشتہ رپورٹ میں صنعتی پیداوار میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگرچہ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے تاہم گذشتہ ڈیٹا کی نسبت اعداد و شمار خاصے منفی رہے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں چین کی طرف سے خام مال کی رسد میں کمی کے علاوہ جرمنی میں توانائی کی پیداوار میں 8 فیصد سے زائد کی کمی ہے جس کے بعد نہ صرف صنعتی شعبہ بلکہ گھریلو صارفین بھی توانائی کے بحران کے شکار ہو رہے ہیں۔ یہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ بہتر رہا ہے اور اسکے مثبت اثرات یورو (EUR) اور دیگر جرمن معاشی اعشاریوں (German Financial Indicators) پر مرتب ہونیکی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button