جرمنی کی ستمبر 2022ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report ) جاری کر دی گئی۔

جرمنی کی ستمبر 2022 ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production report ) جاری کر دی گئی ہے۔ جرمن ادارہ برائے قومی شماریات (National Department of Statistics ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2022 ء کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل پیداوار میں 0.2 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اگست 2022ء کی رپورٹ منفی 0.8 فیصد رہی تھی۔ اس طرح سال 2022ء کے تیسرے کوارٹر کے اختتام پر صنعتی پیداوار مستحکم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

اگر مختلف صنعتی شعبوں کی پیداور کا جائزہ لیں تو روزمرہ استعمال کی اشیاء (Consumer Goods ) کہ پیداوار میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اشیائے تعیش (Luxury Goods) کی پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لیکن اس رپورٹ کا تشویشناک پہلو توانائی کے شعبے کی مصنوعات کی پیداوار کا کمی کے بعد 0.9 فیصد کی سطح پر آ جانا ہے۔ اس طرح جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ذرائع توانائی کی قلت سال کے تیسرے کوارٹر کے دوران بھی صنعتی پیداوار کے لئے سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے۔ لیکن مجموعی طور پر توانائی کے شعبے کے علاوہ یہ رپورٹ توقعات دے زیادہ بہتر رہی ہے۔ اور اد کے مثبت اثرات یورو (EUR ) اور جرمن معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر ممکنہ طور پر مرتب ہو سکتے ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button