جرمن بزنس کلائمیٹ انڈیکس ڈیٹا کا اجراء ۔ جرمن معیشت کساد بازاری کے دہانے پر ۔

آج جرمن بزنس کلائمیٹ انڈیکس رپورٹ ( آئی۔ایف۔او) جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق دنیا کی چوتھی اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت کساد بازاری کے دہانے پر کھڑی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں جرمنی کا بزنس کلائمیٹ انڈیکس 88.8 رہا جبکہ 93 کی توقع تھی اور اس سے پہلے جون میں آئی۔ایف۔او انڈیکس 94 آیا تھا ۔ جبکہ اگر اس کا موازنہ ایک سال پہلے اسی مہینے کے ڈیٹا سے کریں تو یہ انڈیکس 101 تھا۔ واضح رہے کہ اس سال اس اہم ترین گرافیکل اکانومی ڈیٹا کے انڈیکس کی یہ کم ترین سطح رہی ہے ۔ جس میں جرمن معیشت کو درپیش معاشی ور مالیاتی چیلنجز کو 9 ہزار سے زائد بین الاقوامی معاشی اداروں کی سروے رپورٹس کی مدد سے ترتیب دیا جاتا ہے رپورٹس میں جرمن معیشت کو کساد بازاری کی لپیٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button