جولائی 2021 ء سے اپریل 2022ء تک پاکستان کا درآمدی بل 24 ارب 77 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)۔ پچھلے دس ماہ میں پاکستان کا اشیائے خوردونوش اور توانائی کے زرائع کا درآمدی بل 24 ارب 77 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ گزشتہ سال انہیں دس ماہ کا درآمدی بل 15 ارب ڈالر تھا۔ اسطرح اس مالی سال میں امپورٹ بل میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق امپورٹ بل میں اس ریکارڈ سطح تک اضافہ پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں بےقدری، یوکرائن جنگ کی وجہ سے خوردنی تیل، غذائی اجناس اور زرائع توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ واضح رہے کہ درآمدی بل اور تجارتی خسارہ پاکستانی معیشت پر دباو میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button