جی سیون ممالک کا عالمی معیشت کو مرحلہ وار کلین انرجی پر منتقل کرنیکا اعلان۔
برلن ( نیوز رپورٹ)۔ دنیا کے سات طاقتور ممالک کی تنظیم جی سیون نے عالمی معیشت کو مرحلہ وار کاربن اور فوسلز فیولز سے گرین انرجی پر منتقل کرنیکا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جی سیون ممالک کے اجلاس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔جاپان نے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر رواں سال کے اختتام تک تیل سمیت فوسل فیولز کے منصوبوں کی مالی معاونت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گلوبل وارمنگ اور کاربن ایمشنز کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جاپان کچھ تحفظات کی بنیاد پر اس فیصلے میں شامل نہیں تھا تاہم 28 مئی کو جاپانی وزیر برائے توانائی نے فیصلے میں شیمولیت کی توثیق کر دی۔ جی سیون سمٹ کے اعلامیے کے مطابق 2035 ء تک عالمی معیشت کو مرحلہ وار قابل تجدید، گرین انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔