دنیا بھر میں فیشن انڈسٹری کے منافع کا حجم 2.8 ٹریلیئن ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔

پیرس( یورو نیوز)۔۔ دنیا بھر میں فیشن کی صنعت باقی تمام صنعتوں کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ فیشن انڈسٹری اسوقت 2.8 ٹریلیئن ڈالر سے زائد سالانہ منافع کما رہی ہے۔ یورو فیشن رپورٹ کے مطابق فیشن انڈسٹری اسوقت خواتین کے بیگز سے لے کر جیولری تک جدید سائنسی اور ریسرچ کے خطوط پر کام کر رہی ہے جن کو اسوقت وقت لگژری کی بجائے شخصیت کی ضرورت کا درجہ حاصل ہو چکا ہے جس میں خصوصی طور پر خواتین کے فیشن آئٹمز ہی نہیں بلکہ شخصیت کے بہت سے پہلو، تعلیم اور یہاں تک کہ بات کرنے کا انداز تک شامل کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین نے 2021 ء میں 185 ارب ڈالرز سے زائد اپنی تعلیم اور شخصیت کو بہتر بنانے یعنی پرسنیلٹی گرومنگ پر خرچ کئے جو کہ کسی غریب ملک کے 10 سال کے بجٹ کے برابر ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا یے کہ فیشن انڈسٹری اب کھربوں ڈالر کی ٹیلنٹ انڈسٹری بن چکی ہے اور فین کی دنیا کپڑوں اور بیگز کے ساتھ ہی ساتھ شخصیت کو نکھارنے اور ٹیلنٹ امپروومنٹ کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جو کسی بھی صنعت کی میچورٹی کی علامت ہے۔ جس سے خواتین میں معاشی بہتری کے علاوہ زہنی شعور میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button