دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے فورم برکس کا اجلاس چین میں شروع، افتتاحی سیشن سے چینی صدر کا ویڈیو خطاب۔

بیجنگ( اقتصادی رپورٹ) دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی طاقتور معیشتوں کے فورم B.R.I.C.S ( برازیل، رشیاء، انڈیا، چائنا اور ساوتھ افریقہ) کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس سال چین کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس کا موضوع عالمی معیشت، اقتصادی تعاون، استحکام معاشی ترقی کے حصول میں درپیش چیلنجز اور صاف ستھری توانائی کا حصول ہے۔ چینی صدر ژی جن پنگ نے افتتاحی تقریب سے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا ” مجھے امید ہے کہ برکس کے ممبر ممالک دنیا کو درپیش معاشی چیلنجز کے مضبوط اور دیرپا حل کے لئے آپس میں اور عالمی سطح پر مثبت سمت میں تعاون جاری رکھیں گے” انہوں نے امید ظاہر کی کہ برکس ممالک اپنے متحرک نظریات اور تجربات، بہادری کے ساتھ معاشی مسائل کے حل جمہوریت اور آزادی کے نظریات کو مزید مستحکم کریں گے۔ چینی آفیشلز کے مطابق انہیں امید ہے کہ اس سال ترقی پزیر ممالک کی معیشتوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے آپس میں تعاون اور اتحاد کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا کیونکہ پانچوں ممبر ممالک نے اس اجلاس کے لئے حالیہ مہینوں میں اپنی سفارشات مرتب کی تھیں۔ زرائع کے مطابق اس سال عالمی وباء کے بعد گلوبل اکانومی کو درپیش کساد بازاری کے خطرات کے حوالے سے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔ اس سال فورم کے اجلاس میں کمیونیکیشن اور معاشی سلامتی کے حوالے سے بھی تجاویز دی جائیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button