روسی بینکوں نے چینی یوان میں ترسیلات شروع کر دیں

یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے مزید پابندیاں عائد ہونے کے بعد زیادہ تر روسی بینکوں نے بین الاقوامی ترسیلات زر اور وصولیاں چینی کرنسی یوان میں کرنی شروع کر دی ہیں۔ معروف روسی بینک وی۔ٹی۔ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے چینی معاشی نظام اور عالمی ترسیلات زر کیلئے سوئفٹ بینکنگ ( Swift Banking ) کے نظام کی جگہ چائینیز یونین کو مکمل طور پر اختیار کر لیا ہے۔ نیز بینک اپنے بین الاقوامی کسٹمرز کو بھی آگاہ کر رہا ہے کہ وہ ادائیگیوں اور وصولیوں کیلئے صرف چینی یوان کو ہی قبول کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک نے یوکرائن پر روسی حملے کے بعد روس بینکوں کو عالمی ترسیل زر کے نظام سوئفٹ ( Swift ) سے بے دخل کر دیا تھا۔ سوموار کو یورپی یونین نے وی۔ٹی۔ایف سمیت دیگر ایسے روسی بینکوں کو جو کہ پہلے مرحلے میں مالیاتی نظام سے بے دخلی سے بچ گئے تھے انہیں بھی عالمی بینکاری نظام سے بے دخل کر دیا ہے۔ شیر بینک جو کہ روس کا دوسرا بڑا مالیاتی ادارہ ہے نے بھی رواں ہفتے سے یورو، ین، پاؤنڈ اور امریکی ڈالر کو ترسیلات زر کے لئے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔