روسی تیل پر مکمل پابندی سے پہلے متبادل سپلائی لائن مہیا کی جائے۔ جرمنی کا یورپی یونین سے مطالبہ۔
برلن( یورو نیوز)۔۔۔ جرمن وزیر معیشت رابرٹ ہابیک نے یورپی کمیشن کو واضح کیا ہے کہ جرمنی روس پر پابندیوں کو بڑھانے کے خلاف نہیں ہے تاہم یورپی کمیشن کو اتفاق رائے سے ایسا کرنا چاہیئے۔ منقسم پالیسیوں کے نتیجے میں پابندیوں سے یورپی معیشت کو ہی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری یورپی یونین کا اہم حصہ ہے ۔ کسی فیصلے کے مندرجات پر اگر ہنگری عمل نہیں کرتا تو مطلوبہ نتائج کیسے حاصل کئے جا سکتے ہیں ؟۔ انہوں نے ہنگری کے اس مطالبے کو درست قرار دیا کہ بغیر کسی قابل عمل متبادل سپلائی کے انرجی درآمدات بند کرنا معاشی لحاظ سے خودکشی کرنے کے مترادف ہو گا۔ رابرٹ ہابیک نے کہا کہ یورپی کمیشن کے پانچ روز بعد ہونیوالے اجلاس میں جرمنی دو ٹوک موقف اپنائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔