روس بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی بند کرنیے پر غور کر رہا ہے۔ کروڈ ائل کی بین الاقوامی قلت کا خطرہ۔
ماسکو: نیٹو اور یورپ کی طرف سے سخت پابندیوں اور تیل و گیس کی بندش کے بائیکاٹ کے بعد روسی حکومت بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی مکمل بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ کریملن کے زرائع کے مطابق روسی حکومت یورپ کو تیل و گیس کی مستقل بندش پر غور کر رہی ہے ۔ روس کی قومی تیل و گیس کی کمپنی گیس پروم کے زرائع کے مطابق روس نے اگر ایک بار یورپ ہر تیل و گیس کی ہابندی عائد کر دی تو قیمتوں کی ادائیگی کے باوجود بھی بحال نہیں کی جائے گی۔ عالمی معاشی ماہرین کے مطبق اگر روس نے عالمی مارکیٹ کو تیل کی سپلائی بند کر دی تو پہلے سے توانائی کی قلت کی شکار بین الاقوامی منڈی میں تیل کے بڑے بحران کا خدشہ ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔