روس تیل اور گیس کی پیداوار بند نہیں کرے گا چاہے مکمل پابندیاں عائد کر دی جائیں۔ ولادی میر پیوٹن۔
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے توانائی کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں روسی تیل و گیس کی پیداوار مکمل طور پر بند کئے جانے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اوپیک پلس کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کرے گا۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ روس پر جتنی بھی پابندیاں عائد کر دی جائیں روس تیل کے کنویں بند نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی بند کرنے کی بھی تردید کی۔ انہوں نے مفصل طور پر کہا کہ روس ایک عالمی طاقت ہے جسکے بغیر نہ تو عالمی معیشت مکمل ہے اور نہ ہی روبل کے بغیر فاریکس مارکیٹس کا کوئی وجود۔ انہوں نے روسی کرنسی روبل کی قدر میں تاریخی اضافے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔