روس کا آج سے فن لینڈ کو بجلی کی سپلائی بند کرنیکا اعلان۔ بڑے معاشی اور توانائی کے بحران کا خدشہ
ماسکو: فن لینڈ کی طرف سے نیٹو میں شیمولیت کے اعلان کے بعد روس نے آج سے فن لینڈ کو بجلی کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ” ہمین حکومت کی طرف سے فن لینڈ کو بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند کرنے کا کہا گیا ہے۔” یہ کہنا تھا راو نارڈک ہولڈنگز کے ترجمان کا جو کہ روسی انرجی کمپنی انٹر راو ہولڈنگز کی سبسڈری کمپنی ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے فن لینڈ پر اپریل اور مئی کی بجلی کی ادائیگیاں نہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ واضح رہے کہ یہ پچھلے 20 سال میں پہلا موقع ہے جب روس جو کہ فن لینڈ کی بجلی کی 80 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے فن لینڈ کو مکمل طور پر بجلی کی سپلائی بند کر رہا ہے جسکے بعد فن لیند میں ایک بڑے توانائی اور معاشی بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تاہم فن لینڈ کی حکومت نے روسی بجلی کے متبادل کے طور پر ناروے اور سوئیڈن سے بجلی درآمد کرنیکا اعلان کیا ہے فن لینڈ کی انرجی سپلائی آپریٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ از صورتحال کی توقع یوکرائن جنگ کے آغاز ہی سے کر رہے تھے اور وقتی طور پر ایک معاشی جھٹکے کے بعد سویڈن اور ناروے سے بجلی کی مکمل سپلائی شروع ہو جائے گی ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔