روس کا ایشیائی ممالک کو گیس کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ
ماسکو( نیوز رپورٹ) روس نے ایشیائی ممالک کو گیس کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ یوکرائن جنگ کے بعد یورپ کی طرف سے روسی گیس کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کی مسلسل دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں روسی ڈپٹی وزیراعظم الیگزینڈر نوواک مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کرنے کے لئے تہران پہنچے ہیں۔ اس سال یوکرائن جنگ کے بعد روس کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہونیوالے ورلڈ اکنامک فورم میں بھی مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ روس اور ایران دونوں ہی بدترین اقتصادی پابندیوں کے شکار ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔