ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی مداخلت کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کی قدر میں تیزی
سڈنی( نیوز رپورٹر)۔ آج بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی معاشی رپورٹ میں کساد بازاری کے خطرے کی تصدیق کے بعد امریکی ڈالر دفاعی پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہے اور ڈالر کی فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلین ڈالر دوبارہ 0.6980 کی سطح پر بحال ہو گیا ہے جسکی بڑی وجہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت کو سہارا دینے کے لئے ڈالرز سرٹیفکیٹس کی فروخت کو قرار دیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ کل آسٹریلین مرکزی بینک نے کرنسی کو سہارا دینے کے لئے فاریکس مارکیٹ میں براہ راست مداخلت کا اعلان کیا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔