سال کے آخر تک ایکسچینج ریزرو ریٹس دوبارہ نیوٹرل کر لیں گے۔ امریکی فیڈرل ریزرو کا اعلان۔۔۔
نیوز: امریکی فیڈرل ریزرو کے ترجمان کاشکاری نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے مجبوری کے تحت ایکسچینج ریٹس میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا جنہیں اس سال کے آخر تک دوبارہ نیوٹرل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جنگ اور چین کے اومیکرون کی وجہ سے سخت لاک ڈاون نے تجارتی اور معاشی عدم توازن پیدا کیا جو کہ ایک غیر معمولی معاشی عدم استحکام اور بحران کا باعث بنے لیکن امریکی فیڈرل ریزرو اپنی بین الاقوامی زمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ڈالر کے ریزرو ریٹس کو سال کے آخر تک دوبارہ معمول کے لیول پر لانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چین کی صنعتی پیداوار دوبارہ جلد شروع ہو جائے گی اور عالمی مارکیٹ میں رسد کا توازن دوبارہ حاصل کر لیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ اگر ان کے معاشی ہدف حاصل نہ ہوئے اور بین الاقوامی رسد بہتر نہ ہوئی تو ریزرو ریٹس دوبارہ کم ہونے کی بجائے بڑھ بھی سکتے ہیں لیکن فیڈرل ریزرو کا طویل المدتی منصوبہ ریزرو ریٹس کو دوبارہ معمول پر لانا ہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ڈالر کے ریزرو ریٹس کے بڑھائے جانے سے تمام عالمی فاریکس مارکیٹس متاثر ہوئیں تاہم اس وقت امریکی لیبر مارکیٹ اتنی مضبوط ہے کہ ایسے فیصلوں کے اثرات کو برداشت کر سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسوقت کرپٹو بحران نے مستقبل میں ایسی کسی صورتحال سے بچنے کے لئے پالیسیز متعارف کروانے میں مدد دی۔ تاہم کاشکاری نے تسلیم کیا کہ اس وقت امریکی اور بین الاقوامی معیشت غیر یقینی صورتحال کی شکار ہیں اور یہ صورتحال کتنا عرصہ جاری رہتی ہے اس بارے میں یقین سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔۔۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔