سعودی عرب اور عراق کا کروڈ آئل کی پیداوار کا جائزہ لینے کا فیصلہ

سعودی عرب اور عراق کے وزرائے توانائی کی ملاقات میں خام تیل (Crude Oil) کی پیداوار کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد کے بارے میں نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2022ء کے اجلاس کے دوران OPEC Plus نے تیل کی یومیہ پیداوار میں 2 لاکھ بیرل تیل سے زائد کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات تاریخ میں پہلی بار انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے ساتھ 95 برسوں پر محیط خصوصی تعلقات پر نظر ثانی کا اعلان کیا تھا۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ حالیہ سعودی فیصلے کے بعد تیل کی رسد اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔