سنگاپور: ایکسپورٹ رپورٹ جاری کر دی گئی۔
سنگاپور کے مرکزی بینک نے نان آئل ایکسپورٹ ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جولائی میں نان آئل ایکسپورٹس میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل منفی 3.6 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ جبکہ اگر پچھلے ایک سال کے ڈیٹا کا جائزہ لیں تو ایکسپورٹس کے حجم میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جاری کئے گئے تخمینے کے مطابق سالانہ ایکسپورٹس کی شرح نمو 6 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ اس لحاظ سے جاری کئے گئے اعداد و شمار مثبت ہیں اور ان کا سنگاپور فائنانشل مارکیٹ کے علاوہ سنگ ڈالر انڈیکس پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔